تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

امریکی معیشت عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی

جنگ نیوز -
جنیوا…جنگ نیوز…بڑے پیمانے پر خسارے اور عوام کی حکومت پر اعتماد میں کمی کی وجہ سے امریکی معیشت گرکر عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔ یہ بات گلوبل اکنا مک گروپ کی جانب سے جاری ایک سروے میں بتائی گئی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کا حالیہ اعلان ڈالر ریٹنگ میں کمی کے بعد انتظامیہ کیلئے تازہ ترین بری خبر اور شدید اقتصادی دھچکا ہے۔ اقتصادی فورم کی جانب سے معیشتوں کی عالمی رینکنگ میں سوئیٹرزلینڈ سر فہرست رہا، جو گزشتہ تین سال سے مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔ مسابقتی اقتصادیات کی عالمی رینکنگ میں سنگاپور دوسری اور سویڈن شہری غیر پر آگیا۔ گزشتہ سال امریکا چوتھے نمبر پر تھا لیکن امسال امریکا پانچویں نمبر پر چلا گیا۔ امریکی پوزیشن میں تنزلی کی بنیادی وجہ کثیر پیمانے پر خسارہ اور عوام کی حکومت پر اعتماد میں کمی بتائی جاتی ہے۔جبکہ فن لینڈ عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پرآگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.