تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

بالی ووڈ ہیرو رنویر سنگھ اپنے رومانوی تعلقات کی خبروں سے بیزار

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی ووڈ نیو کمر رنویر سنگھ کے سمجھ سے باہر ہے کہ میڈیاکو ان کے رومینٹک تعلقات میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ایکٹریسز سے اپنے رومانوی تعلقات کی خبریں سن سن کر بیزارآگئے ہیں اور یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں فی الحال رومینس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بینڈ باجا بارات ایکٹر رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ ابھی سے انہیں میڈیا نے یہ رتبہ دے دیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلانے لگے جبکہ ان کی صرف ایک ہی فلم ریلیز ہوئی ہے۔ رنویر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنے کیرئیر پہ توجہ دے رہے ہیں اسی لیے ان کے پاس رومانوی تعلقات کے لیے وقت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.