تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:41

ماحولیاتی تبدیلی پرفوری اہم اقدامات کی ضرورت ہے، بانکی مون

جنگ نیوز -
سڈنی…جنگ نیوز…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے فوری طورپر اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی کی یونیورسٹی میں اپنے ایک خطاب میں سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہاکہ سائنس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سولو من جزائر اور کیریباتی کی صورتحال دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں عالمی سطح پر اس وقت فوری طور پر اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے اور اگر اس وقت ہم نے اہم اقدامات نہ اٹھائے تو یقیناً ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی گزشتہ کانفرنس کے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.