تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15

صدر زرداری 17ویں ترمیم ختم کرنا نہیں چاہتے تھے، وکی لیکس

جنگ نیوز -


کراچی…وکی لیکس سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہزار نو میں صدر آصف علی زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کہا تھا کہ سترہویں ترمیم ختم کرنے میں انھیں کوئی دلچسپی نہیں۔ اکیس مارچ دو ہزار نو کو امریکی سفیر این پیٹرسن نے اسلام آباد سے واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں صدر زرداری سے اٹھارہ مارچ کو ہونیوالی ملاقات کی تفصیل لکھی گئی۔ این پیٹرسن نے واشنگٹن کو بتایا کہ نواز شریف کے دباوٴ اور وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے عوامی سطح پر سترہویں ترمیم منسوخ کرنے سے متعلق اعلانات اپنی جگہ ، صدر زرداری نے ان سے ملاقات میں واضح طور پر کہا کہ سترہویں ترمیم ختم کرنے میں انھیں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس کے تحت صدر کے اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کیے جانے تھے۔ مراسلے کے مطابق صدر زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات میں یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ ، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ صدر زرداری نے امریکی سفیر سے یہ شکوہ بھی کیا کہ موجودہ بحران کے دوران امریکا اور برطانیہ ان کی مناسب انداز میں حمایت نہیں۔ این پیٹرسن نے واشنگٹن کو لکھا کہ انھیں امید نہیں کہ صدر زرداری ، وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے عوامی سطح پر کیے جانے والے اعلانات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.