9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15
جڑواں شہروں اور لاہور میں بارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم ابرآلود ہے جبکہ جڑواں شہروں میں کئی مقامات پر بونداباندی بھی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں فیصل ٹاوٴن ،جوہرٹاوٴن،ماڈل ٹاوٴن،بھگوان پورہ اور مصری شاہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔