تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جاریا ہے اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ لاہور کے سرکاری اسپتال میں جمعرات کی رات کو ڈینگی سے ایک اور شخص ہلاک ہوگیا اس طرح اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ڈینگی کا ساتواں شکار گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کا رہائشی انتالیس سالہ آصف شاہ تھا۔ محنت مزدوری کرنے والے آصف شاہ کے دو بچے ہیں۔ جیسے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اسپتالوں میں داخل ڈینگی کے مریضوں کا کہنا ہے اگر حکومت پہلے اس اہم مسئلہ پر توجہ دیتی اور وقت پر اسپرے کیا جاتا تو انہیں اتنی سنگین صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ لاہور شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں صرف ایک دن میں دوسو ایک مریضوں کا اضافہ ہوگیا اس طرح ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار نو سو باسٹھ ہوگئی ہے۔ ڈینگی نے جب وبا کی صورت اختیار کی تب پنجاب کے وزیراعلی بھی ڈینگی کے خلاف میدان میں آئے۔ ڈینگی کے اسپرے کیلیے شہباز شریف نے محکمہ صحت کے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ہرقیمت اور ہر صورت میں معیاری اسپرے ہی خریدا جائیلاہور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.