9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27
امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی واٹر بیلون فائٹ کا ریکارڈ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…این جی ٹی …امریکی ریاست کین ٹکی میں 9ہزار طا لب علموں نے دنیا کی سب سے بڑی واٹر بیلون فائٹ میں حصہ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کین ٹکی یو نیورسٹی کے ان تمام طالب علموں نے ایک میدان میں جمع ہو کر ایک دوسرے پرایک لاکھ 75ہزار واٹر بیلونز پھینک کر اس فائٹ کو کا میاب بنا کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان طا لب علموں کی اس کاوش کو سراہتے ہو ئے دنیا کی سب سے بڑی واٹر بیلون فائٹ کی حیثیت سے بھی شامل کر لیا گیا ہے۔