9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27
امریکا : نو جوانوں میں چمگادڑکی طرح الٹا لٹک کر تصاویر کھنچوانے کا رواج
جنگ نیوز -
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکا میں نو جوان سیدھا کھڑے ہو کر تصاویر کھینچوا سے اس قدر بیزار ہو چکے ہیں کہ انہوں نے الٹا لٹک کر تصاویر کھنچوانی شروع کردی ہیں۔ یہ نوجوان دیواروں،کھڑکیوں،دروازوں، پل اور عمارتوں کے ساتھ بغیر کسی سہارے کے اپنے پاؤں کے ذریعے الٹا لٹک کر تصاویر اور ویڈیو بنواتے ہیں ۔چمگادڑکے انداز میں لٹک کر تصاویر بنوانا ان نو جوانوں کامشغلہ بن گیا ہے جو انٹر نیٹ کے ذریعے نہایت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے۔