14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:8
کراچی سمیت سندھ میں مزید6ڈینگی مریض سامنے آگئے
جنگ نیوز -
کراچی...گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید چھ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں تیس اور اندرون سندھ چھ مریض زیرعلاج ہیں جبکہ پہلے سے زیرعلاج تین مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی میں اب تک ایک سو ستاسی اور اندرون سندھ میں بارہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔