تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:30

کراچی:ڈاکٹروں کی غفلت سے گردے کی 22سالہ مریضہ جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی میں گردوں کے امراض کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج بی اے کی طالبہ دوران علاج انتقال کرگئی،لواحقین کا الزام ہے کہ ہلاکت طبی عملے کی لاپرواہی سے ہوئی،جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متوفیہ ڈائیلسز کے دوران پیچیدگی کا شکار ہوئی اوردل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کر گئی۔ملیر کی رہائشی بائیس سالہ سعدیہ کو تین روز قبل پیشاب رکنے اور گردوں میں تکلیف کی شکایت پر رفیقی شہید روڈ پر واقع گردوں کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، متوفیہ کے والدین نے بتایاکہ سعدیہ تین روزسے زیرعلاج تھی،آج اچانک اسے ڈائیلسز کیلئے لیجایا گیاجس کے لیے ان سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔والدین کا کہنا ہے کہ مجھ سے نہیں پوچھا گیا بلکہ ، میں منع بھی کر رہا تھا کہ لیکن وہ بیٹی کو ڈائیلسز کیلئے لے گئے میں کہتا ہوں کہ ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے میری بیٹی ہلاک ہوئی ہے مجھے انصاف چاہیئے ۔متوفیہ کے معالج ڈاکٹر مرتضیٰ نے بتایا کہ عملے نے ان سے پوچھے بغیر ہی ڈائیلسز کر دیا، اس دوران سعدیہ انتقال کرگئی، جبکہ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کرنل ریٹائرڈ محمد قاسم کے مطابق ورثاء کی شکایت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔موقف دینے کے دوران ڈاکٹراور اسپتال انتظامیہ گھبراہٹ کا شکار نظرآئی تاہم طبی ماہرین کی رائے ہے کہ گردوں کے مریض کا ڈائیلسز کے دوران پیچیدگیوں کے باعث انتقال بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم تحقیقات کے بغیریہ کہنامشکل ہے کہ اس مریضہ کاانتقال طبی عملے کی غفلت سے ہوایاواقعی یہ ایک پیچیدگی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.