14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:30
بولی وڈ اسٹار شلپا شیٹی کا فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیکا فیصلہ
جنگ نیوز -
ممبئی...بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1993 میں بازی گر نامی فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی شلپا شیٹھی کا کیرئیر گراف گزشتہ کئی سال سے مسلسل نیچے کے طرف ہی جا رہا ہے اور شاید اسی گرتے گراف کے پیش نظر انہوں نے فیصلہ کیا کہ فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیں لیکن الزام ان کی ذاتی زندگیکودیا جا رہا ہے۔ شلپا نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ان کی آنے والی انڈو چائینیز فلم دی ڈیزائر مستقبل قریب میں ان کی آخری فلم ہو گی۔حال ہی میں اپنے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے بتایا ہے کہ وہ فلمز سے بریک لے کر اب اپنی ازدواجی زندگی اور دیگر بزنسز کو اپنی توجہ کا مرکز بنانا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ شلپا 2009 میں بھارتی نژاد برطانوی بزنس ٹائیکون راج کندرہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور یہ دونوں میاں بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم راجستھان روئلز کے علاوہ لندن میں ریسٹورنٹس کی ایک چین کے مالکان بھی ہیں۔شلپا کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا سے یہ دوری کتنے عرصے برقرار رہے گی اور وہ دوبارہ ایکٹنگ کی طرف لوٹیں گی یا نہیں، اس کا فیصلہ انہوں نے وقت پر چھوڑ دیا ہے۔