تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:19

ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصرکیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ایم کیوایم ایک امن پسند، جمہوریت پسنداور پرامن جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اوراس میں جرائم پیشہ عناصرکیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ہرقسم کے تشدد، دہشت گردی،کرپشن اورمجرمانہ سرگرمیوں کے سخت خلاف ہے ، یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے جو کارکن یاذمہ دار تحقیق وتفتیش کے بعدکسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پائے گئے ان کوفوری طورپرتنظیم سے اعلانیہ خارج کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اسی معاشرے کاحصہ ہے اورمعاشرے میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اوربرے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افرادکو اپنی صفوں سے نکال باہرکیا اورایم کیوایم متعدد کارکنوں اورذمہ داروں کوباقاعدہ اعلان کرکے تنظیم سے خارج کرچکی ہے۔تنظیم سے خارج کئے جانے والے افرادکے کسی بھی ذاتی فعل کوتنظیم کافعل ہرگز قرار نہیں دیاجاسکتا۔ الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ ایم کیوایم کا ڈسپلن ہی اس کی پہچان ہے لہٰذارابطہ کمیٹی سمیت ایم کیوایم کاکوئی بھی کارکن یاذمہ دارکسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاجائے تواس کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اوراسے تنظیم کی صفوں سے خارج کیاجائے ۔ ایم کیوایم میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افرادکی نہ کل کوئی گنجائش تھی نہ آج ہے اورنہ کبھی ہوگی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.