تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:19

میرے دور میں کنٹینر غائب نہیں ہوئے،تحقیقات کیلئے تیار ہوں،بابر غوری

جنگ نیوز -


اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا ہے کہ ان کے دور میں ایک بھی نیٹو کنٹینر غائب نہیں ہوا،کسی کے پاس ثبوت ہے تو عدالت میں جائے ،وہ ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری سے بات کرتے ہوئے بابر غوری نے کہا کہ ایف بی آر کے کنٹینرز کی گمشدگی کو ان کے کھاتے میں ڈالا گیا جو سرا سر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں نیٹو کا ایک بھی کنٹینر غائب نہیں ہوا اور نہ ہی نیٹو نے اس کی شکایت کی۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز غائب کرنے کے الزام پر وہ عدالتی کمیشن کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.