تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:19

ماضی کی طرح متاثرین سیلاب کی بھرپورمدد کررہے ہیں،فاروق ستار

جنگ نیوز -
امریکہ…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم ماضی کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے سندھ میں بارشوں اورسیلاب متاثرین کی اپنی بساط کے مطابق بھرپورامدادکررہی ہے ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،صوبائی وضلعی،سیکٹرزویونٹوں کے ہزاروں ذمہ داران وکارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں ہمہ وقت متاثرین کی امدادمیں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکہ کے دورے کے موقع پرایم کیوایم امریکہ یونٹ کے عہدیداران اورمختلف امریکی ریاستوں کے ایم کیوایم ذمہ داران و کارکنان کے اجتماع سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق ستارنے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوقائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی سے متعلق آگاہ کیااور انہیں پاکستان کی سیاسی ،اقتصادی اورمعاشی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور 2002 کازلزلہ اوراس سے قبل اوربعدبھی قدرتی آفات میں ایم کیوایم نے جس طرح بڑھ چڑھ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے وہ اس کی روشن مثالیں ہیں جو نہ صرف سب کے سامنے ہیں بلکہ مخالفین بھی ایم کیوایم کی ان خدمات کوتسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ عوام کی امدادکیلئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوٹاسک دیدیاہے اورذمہ داران وکارکنان اوررضارکاروں کی بہت بڑی تعداداس وقت بھی متاثرین کے درمیان ہے اوربحالی وامدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین کی صحت یابی اوراسپتال سے گھرمنتقلی پر اطمینان کااظہارکیااور الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کرتے ہوئے بارش متاثرین کی امدادکیلئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔دریں اثناء پارٹی کے ڈپٹی کنوینروقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے دورکنی پاکستانی وفدکے ہمراہ پاکستان اورافغانستان میں صدر بارک اوبامہ کے خصوصینمائندے مارک گراسمین سے ملاقات کی اوران سے پاکستان کی سیاسی ،معاشی اوراقتصادی صورتحال،سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں وسیلاب سے ہونے والی شدید تباہی وجانی ومالی نقصانات سے انھیں تفصیلی طور پر آگاہ کیااور امریکہ اورپاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کومزیدمستحکم کرنے پرزوردیا۔ پاکستانی وفد میں مسلم لیگ (ق)کی محترمہ نوشین سعید اورمسلم لیگ(ن)کے خرم دستگیرشامل ہیں۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کی حکمت عملی کے عنوان سے طے ہونے والے دورے کے سلسلے میں ڈاکٹرفاروق ستار،نوشین سعیداورخرم دستگیرپرمشتمل وفدآئی آرآئی کے تعاون سے امریکہ کے دورے پرہے جبکہ دیگرپارلیمنٹرین بھی اس سلسلے میں دورے کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.