14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:35
سیمنٹ کی فی بوری میں80روپے کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی…سیمنٹ مالکان نے کارٹل بنا کر قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے چند روز کے دوران سیمنٹ کی بوری 80 روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف سعیدکے مطابق سیمنٹ مالکان نے قیمت میں بلاجواز اضافہ کیا۔ عید سے پہلے بوری کی قیمت تین سو تیس روپے تھی، جو اب چار سو دس روپے میں مل رہی ہے۔ آصف سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کارٹل کا نوٹس لینا چاہئے، اگر قیمت کم نہ کی گئی تو تعمیراتی صنعت بری طرح متاثر ہو گی، لوگوں کے لئے پہلے ہی گھر بنانا مشکل ہو چکا ہے۔