15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:35
معیشت ایک بار پھر شدید خطرے سے دوچار ہے، عالمی بینک
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت ایک بار پھر شدید خطرے سے دوچار ہے، جس کے لئے امریکا،جاپان اور یورپ کو فوری طور پر سخت اقدامات کرنے ہونگے،امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی اور آئی ایم ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے سربراہ رابرٹ زولیک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں،یورپی ممالک مشترکہ کرنسی اور مشترکہ ذمہ داریوں کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جاپان میں بھی فوری معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے، اورامریکا کو بھی بجٹ میں بھاری خسارے کا سامناہے،ان کا کہنا تھا کہ چین کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،یورپ کے قرض بحران اور یونان کے ڈیفالٹ نے عالمی معیشت میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔