تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:35

خیبر ایجنسی : تحصیل باڑہ میں دھماکے سے سرکاری اسکول اور نجی کلینک تباہ

جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی : تحصیل باڑہ میں دھماکے سے سرکاری اسکول اور نجی کلینک تباہ

پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے سرکاری اسکول اور نجی کلینک کو تباہ کردیا۔دھماکوں کی زد میں آکر ایک دہشت گردبھی ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں واقع ایک سرکاری مڈل اسکول اور نجی کلینک میں یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے۔دھماکوں کے نتیجے میں اسکول اور نجی کلینک مکمل تباہ ہوگیا۔ بارودی مواد نصب کرکے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد دھماکوں کی زد میں آکر مارا گیا۔گزشتہ دو سال کے دوران خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں ستر سے زائد اسکول تباہ ہوچکے ہیں،تحصیل باڑہ میں دہشت گردوں نے سرکاری اسکول اور کلینک اڑا دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.