15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:35
ملتان : کالامنڈی بازار میںآ تشزدگی ، لاکھوں روپے کا کپڑا جل گیا
جنگ نیوز -
ملتان : کالامنڈی بازار میںآ تشزدگی ، لاکھوں روپے کا کپڑا جل گیا
ملتان…ملتان کے علاقہ کالا منڈی بازار میں کپڑے کی دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کا لا منڈی میں 4 کپڑے کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی جن پر 20 منٹ کے آپریشن کے بعد قابو پا لیا گیا ۔آگ سے دو دکانوں کو جزوی طور پر نقصان ہوا جبکہ دو دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بارش کے بعد بجلی کی تاروں میں ہونے والی سپارکنگ بنی ہے جن دو دکانوں کو زیادہ نقصان پہنچا ان کا مالک رسول بخش نامی شخص بتایا گیا ہے۔