تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:35

کراچی،کئی علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری اذیت کا شکار

جنگ نیوز -
کراچی،کئی علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری اذیت کا شکار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش کی وجہ سے حبس اور گرمی میں شہری اذیت کا شکار رہے۔رات گئے بجلی کی بندش سے شہری انتہائی پریشانی اوراذیت کا شکار رہے جبکہ بعض گھروں میں لگے یو پی ایس بھی جواب دے گئے۔متاثرہ علاقوں میں شاہ فیصل کالونی،طارق روڈ،کلفٹن،گلشن اقبال بلاک تین،نارتھ کراچی اور ڈیفنس کے بعض علاقے شامل ہیں۔شہریوں نے رات گئے جیو نیوز کے دفاتر فون کرکے بتایا کہ کے ای ایس سی کے شکائتی مراکز پر یا تو عملہ ہی موجود نہیں اور اگر ہے تو وہ اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کررہا۔انہوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی کے رسپانس سینٹر 118 پر فون کرنے پر وہاں کوئی فون ہی نہیں اٹھارہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.