تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

پیپکو کو 15 سو سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامن

جنگ نیوز -


لاہور… پیپکوکے مینجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود کا کہنا ہے کہ اس وقت پیپکو کو 15 سو سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ دریاوٴں میں پانی کا کم بہاوٴ اور فرنس آئل کی نقل و حمل میں تاخیر کے باعث بجلی کی پیدوار میں کمی ہوئی، چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپکو کو 15 سو سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ دریاوٴں میں پانی کے کم بہاوٴ کے باعث بجلی کی پیداوار 3 ہزار 74 میگاواٹ تک گر گئی ہے جو گزشتہ دنوں 5 ہزار میگا واٹ تک ہو گئی تھی۔رسول خان محسود نے مزید بتایا کہ درآمدی فرنس آئل لانے والے جہازوں کی آمد میں ایک دن کی تاخیر اور گزشتہ دنوں آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث پاور پلانٹس کو فرنس آئل نہیں مل پایا اوربجلی کی پیداوار کچھ حد تک متاثر ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.