تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

گورنر اسٹیٹ بینک کی جلد تقرری کا امکان

جنگ نیوز -


کراچی…گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا جلد امکان ہے،اس اہم عہدے کی آئینی مدت آج ختم ہورہی ہے اس سلسلے میں تین نام زیر غور ہیں۔مرکزی بینک کے گورنر کا عہدہ 18 جولائی کو شاہد ایچ کاردار کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوا تھا۔ جس کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کو قائم مقام گورنر کے عہدے کا چارج دیا گیا تھا۔آئین کے تحت حکومت 3 ماہ میں مستقل گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی پابند ہے، تاہم ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا معاملہ زیرغور ہے اور تقرری میں چند روز مزید لگ سکتے ہیں۔وزارت خزانہ کی طرف سے صدر پاکستان کو نئے گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری کے لئے سمری ارسال کی گئی ہے۔ سمری میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاد اختر، موجودہ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو اس اہم عہدے کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کے دورمیں معاشی ٹیم دباوٴ اورمشکلات کا شکار رہی ہے، اور اسی وجہ سے اب تک دو گورنراسٹیٹ بینک، سید سلیم رضا اور شاہد کاردار، تین سال کی مدت پوری کرنے سے قبل ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.