تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

سونے کی قیمتوں میں کمی، کراچی بولین ہال میں ٹریڈنگ ایک ہفتے سے بند

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی بولین ہال میں سونے کی ٹریڈنگ گذشتہ ایک ہفتے سے بند ہے اور قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس کی یومیہ ٹریڈنگ متاثر ہورہی ہے۔ کراچی بولین ہال کے ممبران نے جیونیوز کو بتایا کہ بولین ہال میں سونے کا لین دین پچھلے ایک ہفتے سے تاحال بند ہے اور سونے کی قیمتوں میں ہونے والی بڑی گراوٹ کی وجہ سے تاجروں کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ جس کے سبب وہ مزید نئے سودے کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ تاجروں کے مطابق بولین ہال میں سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتیں مقامی سطح پرپچھلے ایک ہفتے سے 55 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر موجود ہیں۔ تاجروں کے مطابق کراچی بولین ہال میں یومیہ بنیادوں پر دس سے 15 ہزار تولہ کی خرید وفروخت ہوتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.