10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
نیوزی لینڈ: سمندر میں کارگو جہاز ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم
جنگ نیوز -
آکلینڈ…این جی ٹی…نیوزی لینڈ کے سمندر میں کارگو جہاز ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔نیوزی لینڈ کے سمندر میں تیز طو فانی ہوائوں کے باعث دیوہیکل کا رگو بحری جہاز ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ تیل اور دیگر سامان سے بھرے کنٹینرز سے لدا ہوا یہ جہاز سمندر میں چلتی تیز طو فانی ہوائوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور بو سیدہ ہو نے با عث عین وسط میں سے ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیاہے ۔اس جہاز پر رکھے کنٹینرز میں سے فی الحال 1ہزار ایک سو ٹن تیل کے ڈبو ں کو اٹھا لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب حفاظتی عملہ اس جہاز کو ہٹانے اور پانی کو بہنے والے تیل کی آلو دگی سے بچانے میں مصروف ہے