تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

این آراوعمل درآمد کیس، حکومت کو ایک اور موقع

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں چھ آپشنز تجویز کئے ہیں جن کے لئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جو 16جنوری کو ان آپشنز کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ دے۔ عدالت نے 16جنوری کو چیئرمین نیب، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون کو ذاتی طور پر طلب کر لیاہے۔ عدالت نے آپشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو اور وفاقی سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرٹیکل63جی کا چارج لگا کر پارلیمنٹ کی رکنیت سے نا اہل قرار دے دیں، حلف کی پاسداری نہ کرنے پر صدر کے خلاف ایسی ہے کارروائی کی جائے، عدالت ایک کمیشن قائم کرے جو فیصلوں پر عمل کرائے، چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائییا پھر عوام فیصلہ کریں اور عدالت تحمل کا مظاہرہ کرے۔ پانچ رکنی بینچ نے جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں اپنے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں وزیر اعظم دیانت دار آدمی نہیں، آرٹیکل 62ون کے تحت ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں ہوسکتا جو دیانت دار اور امین نہ ہو،وزیر اعظم نے آئین سے وفاداری کے دفاع کا حلف لیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین سے وفاداری کی بجائے سیاسی جماعت سے وفاداری کی، جیو کو انٹرویو میں صدر نے واضح کہا کہ انکی جماعت عدالتی فیصلے کے ایک حصے پر عمل نہیں کرے گی، سینٹ ، قومی اسمبلی میں اراکین نے ایسی تقاریر کیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ انکا طرز عمل کیا ہوگا، جب آئین پر عمل نہ ہو تو عدلیہ کا حلف ہے کہ اس پر کارروائی کرے، اگر حکومت قانون توڑے تو عام شہری بھی ایسا ہی کرے گا، سیاسی جماعت سے وفاداری ریاست سے وفاداری سے زیادہ اہم نہیں، بادی النظر میں وزیر اعظم دیانت دار آدمی نہیں، انہوں نے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ نیب اور حکومت دونوں مختلف بہانوں سے عمل نہ کرتے رہے،ہم نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ، عدالت کے اقدام سے آئینی توازن قائم ہوگا،ہم آگاہ ہیں جو اقدامات کرنے جارہے ہیں وہ کافی ناخوشگوار ہوگا، دو سال سے وفاقی حکومت عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہی، عدنان خواجہ کی تقرری سپریم کورٹ سے چھپا کر کی گئی، عدالت بلاخوف و خطر کام کرتی رہے گی، آرٹیکل 189اور 190کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کی معاونت کے پابند ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر بتائیں کون سا آپشن استعمال کیا جائے، اس کے علاوہ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.