تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:31

سپریم کورٹ کا فیصلہ، جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، چوہدری شجاعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر خطرات ہیں، اداروں میں تصادم نہیں چاہتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، فیصلے میں آپشن موجود ہیں، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کو فوری طور پر قومی مذاکرات کی بھی پیش کش کی ہے، مسلم لیگ ق کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم اداروں کے درمیان تصادم نہیں چاہتے۔ صورتحال سنجیدگی، ٹھنڈے دل و دماغ اور معاملہ فہمی کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور سیاستدانوں کی موجودہ قیادت دیرینہ مسائل کا حل ایک ہفتے میں نکال سکتی ہے، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کے درمیان فوری طور پر قومی مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر خطرات ہیں، وہ اداروں میں تصادم نہیں چاہتے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ اداروں کا تصادم ملک کے لئے خطرناک ہوگا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہم اس وقت ملک کے ساتھ ہیں اور ملک کا دفاع ضروری ہے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، فیصلے میں آپشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست سے زیادہ اہم مملکت ہے یہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، اداروں اور قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالیں اور مایوسی کے بجائے قوم کو امید دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ کھلی حقیقت ہے موجودہ حالات میں عدلیہ، فوج اور حکومت سمیت تمام ادارے انتہائی اقدام کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ آئین کسی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.