تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43

حکومت مکمل طور پر بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، چوہدری نثار

جنگ نیوز -


اسلام آباد....قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، اب عدلیہ کے فیصلے ماننا پڑیں گے یا حکمرانوں کو بے آبرو ہو کر گھر جانا پڑے گا۔ چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا لگتا ہے گیلانی حکومت کے گزشتہ چار سال کے کرتوت ان کے گلے پڑنے والے ہیں، بابر اعوان اور رحمان ملک نے حکومت کو بند گلی میں پہنچادیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکل حالات حکمرانوں کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث ہیں اب یہ حکمرانوں پر منحصر ہے کہ وہ بے آبرو ہو کر نکلیں یا عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کر کے اپنی کچھ عزت بچائیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.