تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43

بھارتی شہر راجکوٹ میں جدید ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن شو

جنگ نیوز -


راجکوٹ...بھارتی شہر راجکوٹ میں نوآموز ڈیزائنرز کے تیار کردہ جدید ملبوسات حسین ماڈلز نے پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی۔ فیشن شو کا انعقاد مقامی فیشن انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ ایونٹ میں جدید ملبوسات کے علاوہ روایتی، علاقائی ملبوسات بھی پیش کئے گئے تھے۔ ہندوستانی رنگ اور انداز میں ڈھلے دلہن کے گہنے بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ سرد موسم کے لحاظ سے کپڑے کا انتخاب بھی کلیکشن میں خاص حیثیت رکھتا تھا۔ مس انڈیا یونیورس یوشوشی سین گپتا کی ایونٹ میں خاص انٹری نے دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا۔ فیشن شو کے لئے 3 ماہ تک مسلسل محنت سے ایک سو سے زائد ملبوسات تیار کئے تھے جنہیں فیشن شو میں شریک لوگوں نے خوب سراہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.