تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:43

اے پی ایم ایل ہیوسٹن کااجلاس ،8 افرادکی شرکت

جنگ نیوز -
اے پی ایم ایل ہیوسٹن کااجلاس ،8 افرادکی شرکت

ہیوسٹن، ٹیکساس…راجہ زاہد اختر خانزادہ …سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے اعلان کے بعد اے پی ایم ایل ہیوسٹن کے اجلاس میں 8 افرادنے شرکت کی ۔جن میں بھی دوران اجلاس شدید کشیدگی پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور ریاست ٹیکساس کے نائب صدر جاوید صدیقی نے پارٹی کے دو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہیوسٹن کا دورہ کیا اور ہیوسٹن میں مقیم پاکستانیوں کو ایک ہوٹل میں مدعو کیا، لیکنوہ اس وقت شدید پریشان ہوگئے، جب ہیوسٹن میں موجود ہزاروں پاکستانیوں میں سے صرف 8 افراد اجلاس میں شریک ہوئے۔ جن میں بھی اجلاس کے دوران شدید اختلافات پیداہوگئے ،اور شرکاء میں تلخ گفتگو بھی ہوئی۔ اس موقع پر جاوید صدیقی نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پرویز مشرف کے ساتھ پاکستان جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جبکہ خواہشمند امریکی پاکستانیوں کو دبئی تک اپنے خرچہ پر سفر کرنا ہوگا تاہم دبئی سے کراچی اور واپس دبئی میں قیام و طعام کا بندوبست پارٹی کی طرف سے کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دور دراز علاقوں سے جلسہ میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے بسوں کا بندوبست پارٹی کررہی ہے جس پر فی کس 250 ڈالر خرچہ آئیگا، لہٰذا مخیر حضرات اس کے لئے فنڈز دیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں یہاں رہنے والے پاکستانیوں میں سے صرف دو افراد نے مشرف کے ساتھ پاکستان جانے میں دلچسپی ظاہر کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.