11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:21
تہران میں کار بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
تہران… ایران کے دارالحکومت تہران میں کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی تہران میں کتابی اسکوائر کے سامنے تہران یونیورسٹی کے باہر ایک موٹر سائیکل سوار نے کار میں بم لگا دیا۔ کار میں نصب بم پھٹنے سے ایک یونیورسٹی پروفیسر ہلاک ہوگیا جن کی شناخت مصطفیٰ احمد روشن کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوافراد شدید زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق ایک سال پہلے بھی نیوکلئیر سائنسدان پر ایسا ہی حملہ کیا گیا تھا۔