تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:32

وفاقی کابینہ کا اجلاس، صدر اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ این آر او عمل درآمد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس میں پیر پگارا اور رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ کے انتقال پر فاتحہ اور دعا کے بعد اراکین نے صدر اور وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض اراکین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و وعن عمل کرنے کی بھی رائے دی جبکہ بعض سے پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے نکات بیان کئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے ایجنڈے میں لینڈ سروے کے قانون کے بل، ریلوے کی تنظیم نو اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پرغور شامل ہے، کابینہ میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور آنا ہے، کابینہ کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان آج بعد میں کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.