5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو : تباہ ہونیوالی آئل رِگ سے تیل کا بہاؤ روکنے کیلئے کوششیں جاری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... خلیج میکسیکو میں تباہ ہونے والی آئل رِگ سے تیل کا بہاؤ روکنے کیلئے بھاری مشینری سمندر کی تہہ میں اتاردی گئی? لوزیانا کے متاثرہ جزائر پر صفائی کیلئے وائلڈ لائف پارک بند کردیا گیا? امریکی کانگریس حادثے کے بارے میں متعلقہ کمپنی کے حکام سے پوچھ گچھ اگلے ہفتے کرے گی?برٹش پیٹرولیم کی جانب سے سمندر کی تہہ میں اتاری گئی سو ٹن وزنی کنکریٹ اور اسٹیل سے بنی مشینری چالیس فٹ اونچی ہے? جسے رساؤ کی جگہ پہنچانے کیلئے زیر سمندر روبوٹس نے رہنمائی کی? لیکیج سے ہر روز پانچ ہزار گیلن تیل بہہ رہا ہے? اور اب تک اب تک تیس لاکھ گیلن تیل سمندر میں شامل ہوچکا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ رساؤ بند ہوجانے کے بعدبھی ماحولیات پر تباہ کن اثرات جاری رہیں گے? ریاست لوزیانا سے سو کلومیٹر کے فاصلے پرواقع جزائر کے ساحل تک تیل پہنچ گیا ہے? صفائی کیلئے وہاں موجود برے ٹون نیشنل وائلڈ لائف پارک عوام کیلئے بند کردیا گیا? امریکی کانگریس خلیج میکسیکو میں تیل کی تنصیب سے تیل بہنے کی ذمہ دار کمپنیز کے اعلی? حکام سے پوچھ گچھ کا سلسلہ منگل سے شروع کررہی ہے? جس میں برٹش پیٹرولیم امریکا کے سربراہ کوبھی شامل کیا جائے گا?