5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور :رات گئے تیز آندھی کیساتھ بارش ،ایک شخص ہلاک ،پانچ زخمی
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں رات گئے تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی?تیز آندھی کے باعث زیر تعمیر مسجد کا مینار کرنے سے ایک شخص ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے?لاہور میں رات گئے تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی?اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا?تاہم تیز آندھی کے باعث شیراں والا گیٹ میں ایک بجلی کا کھمبا مسجد کے زیر تعمیر مینار پر جا گرنے سے چھ افراد زخمی جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا?محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے چلنے والی آندھی کی رفتار 83 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع ابرا آلود رہے گا اور وقفوں وقفوں سے بارش ہونے کا امکان ہے?