5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چیچہ وطنی: زرعی اراضی کے تنازع پرفائرنگ،خاتون سمیت5افراد زخمی
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی ... چیچہ وطنی میں زرعی اراضی کے تنازعہ پر ایک گروپ کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق چک10،گیارہ ایل ڈوگراں والامیں متاثرہ فریق کے افرادررقبہ کو پانی لگانے کیلئے گئے تو مخالف گروپ کے چھ مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون نازیہ بی بی،محمد نوازاوراسکا بھائی محمد یاسین،محمد شبیراوربشارت علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ تین شدید زخمیوں محمد نواز،محمد یاسین اور شبیر کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیاہے?