5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:لانڈھی میں منشیات فروشوں کے دوگروہوں میں جھڑپ،6افرادزخمی
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے لانڈھی میں منشیات فروشوں کے دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6افرادزخمی ہوگئے?پولیس نے موقع سے تین افرادکوگرفتارکرلیا?پولیس کے مطابق لانڈھی میں89کے قریب منشیات فروشوں کے دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فریقین کے6افرادزخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے?واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورہوائی فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا?جس کے بعدپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ میں ملوث تین افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاجبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملوث افرادکے خلاف کارروائی کا آغازکردیاگیاہے?