تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

”تھری ایڈیٹس “نےIIFA ایوارڈز کیلئے 14نامزدگیا ں حاصل کرلیں

جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم ”تھری ایڈیٹس“IIFA ایوارڈز کے لیے 14نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے?راج کمار ہرانی کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم نے بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار ، بہترین اداکارہ اور حتی کہ بہترین معاون اداکارہ سمیت تما م کیٹیگری میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں? اس کے علاوہ چھوٹے نواب سیف علی خان کی فلم”لو آج کل“9نامزدگیاں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ IIFA برانڈ ایمبیسیڈر امیتابھ بچن کی فلم ”Paa“ اور شاہد کپور کی فلم ”کمینے“ 8،8نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی?IIFA ایوارڈز کی تقریب 3سے 5 جون تک کولمبو میں ہوگی اور میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اس پروقار تقریب کی میزبانی کا اعلان کیا ہے تاہم امیتابھ بچن کی علالت نے IIFA ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کے ساتھ ساتھ اس میں ان کی شرکت کو بھی خدشات کا شکار کردیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.