تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حکومت وطن میں سرمایہ کاری کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کو تحفظ دے،کرم

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…وطن عزیز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو قانونی تحفظ اور ان کے راستے میں حائل روکاوٹیں دور کی جائیں?یہ بات یورپ میں مقیم معروف سرمایہ کار غضنفر علی کرم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی?انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے یورپی ممالک میں پاکستانی نژاد معروف بزنس مینوں کی طرف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کو قانونی تحفظ اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت بھی جبکہ دنیا اقتصادی بحران کا شکار ہے وطن عزیزکیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اگر ہمارے ساتھ کام کرنے والا کوئی ادارہ یا حصے دار رقم روک لے تو یقینی طور پرہماراکاروباراور ساکھ متاثر ہوگی?










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.