تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئندہ بجٹ میں ’ویٹ‘ کے یقینی نفاذ کیلئے ایوان صدر حرکت میں آ گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ بجٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا ’ویٹ‘ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایوانِ صدرحر کت میں آ گیا ہے اور صوبہ سندھ سے ویٹ کے مسودے کی منظوری کے لئے فوزیہ وہاب خصوصی کردار ادا کریں گی?جمعے کو ایوان صدر اسلام آباد میں نئے مالی سال سے ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کے لئے صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں اجلاس ہوا? اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلی? سید قائم علی شاہ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ایف بی آر کے چیرمین سہیل احمد اور ڈپٹی چیرمین پلاننگ کمیشن ندیم الحق نے شرکت کی?ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین نے اجلاس کو نئے ٹیکس کے مسودے میں ترامیم کے بارے میں بتایا جن میں ضروری اشیا پر ٹیکس کی شرح میں مناسب ردوبدل کیا گیا ہے?صوبہ سندھ خدمات پر ٹیکس کی خود وصول یابی چاہتا ھے جب کہ باقی صوبوں کے لئے وفاقی حکومت ہی ٹیکس جمع کرے گی? سندھ اور وفاق کے درمیان اس معاملے پر اختلافات دور کرنے کی ذمہ داری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چئیرپرسن فوزیہ وہاب کو سونپی گئی ہے?فوزیہ وہاب نے ایف بی آر کے چئیرمین کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی? سندھ قائم علی شاہ کو اس معاملے پر خصوصی بریفنگ دیں?








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.