5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ،شاپنگ سینٹر میں آگ پر16گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے لیاقت بازارسے ملحقہ شاپنگ سنٹر میں آگ پرسولہ گھنٹے بعد بھی مکمل طور پرقابو نہیں جا سکا?آتش زدگی سے کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکسترہوگیا? لیاقت بازارکے ساتھ ملحقہ سٹی شاپنگ سنٹر میں گزشتہ شام آگ لگ گئی تھی جس سے شاپنگ سنٹرمیں قائم کپڑے،ریڈی میڈ گارمنٹس،کاسمیٹکس،الیکٹرونکس کی ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں اوران میں موجودسامان مکمل طور پر جل کرخاکستر ہوگیا? فائربریگیڈکی گاڑیوں اورواسا کے ٹینکر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی گئیں اور رات دس بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا تاہم رات گئے اس میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ اور دکانداروں نے اگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک آگ پر مکمل طور پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے? فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ شاپنگ سنٹر کے اندر رکھی اشیا میں وقفے وقفے سے آگ بھڑک جاتی ہے اور ہمارا عملہ کوشش کررہا ہے کہ اس پر جلد قابو پالیا جائے?پولیس کے کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی ہے?