5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ، انتخابی نتائج کے بعد مخلوط حکومت بنانے کیلئے مذاکرات شروع
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ کے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں مل سکی ہے جس کے بعد مخلوط حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے?دارالعوام کی سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ڈیوڈ کیمرون نے نئی حکومت بنانے کے لیے کنگ میکر جماعت لبرل ڈیموکریٹس سے رجوع کیا ہے?دوسری طرف لیبر پارٹی کے رہنما گورڈن براون نے بھی لبرل ڈیموکریٹس سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے?جمعے کے انتخابی نتائج کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ کوئی بھی جماعت تنہاحکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کے بعد مخلوط حکومت بنانے کے لیے کنزویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے درمیان نئی حکومت بنانے کے لیے مذاکرات شروع ہوگئے?لبرل ڈیموکریٹس کے ترجمان کے مطابق بات چیت اچھی جارہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ابھی اس معاملے پر زیادہ تفصیل نہیں دے سکتے ?ذرائع کے مطابق آج بھی کنزرویٹوز اور لبرل ڈیموکریٹس کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے?