5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کترینہ کیف کا سلمان خان سے دوسال میں شادی کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ کترینہ کیف نے بالآخر اپنی زندگی کے جیون ساتھی کا انتخاب کرہی لیا? گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو کترینہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے سلمان خان کے خاندان سے بہت قریبی تعلقات ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آئندہ دوسال میں سلمان خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں مگر ابھی اس بارے میں کوئی بات طے نہیں ہوئی ہے?واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان اور کترینہ کیف کو فلموں میں ایک دوسرے کے ساتھ کوئی انتہائی رومانوی کردار ادا نہ کرنے کے باوجود بالی وڈ کا مقبول ترین جوڑا قرار دیا گیا تھا? اب دیکھنا یہ ہے کہ کترینہ اور سلمان کب حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھی بن کر اپنے مداحوں کی اس خواہش کو پورا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں?