5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کم فاصلے والے غزنوی اور شاہین ون میزائلوں کے کامیاب تجربے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے کم فاصلے تک نہایت کامیابی سے مار کرنے والے غزنوی اور شاہین ون میزائلوں کا تجربہ کیا ہے? آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی اور شاہین ون میزائلوں کے کامیاب تجربے کیے ہیں جس میں دنوں میزائلوں نے اپنے اہداف کو بخوبی نشانہ بنایا? وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، جنرل طارق پرویز اور ایڈمرل نعمان بشیر نے میزائل فائرنگ کا معائنہ کیا? ذرائع کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی کی رینج 290جب کہ شاہین ون میزائل کی رینج650کلومیٹر ہے?