تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خسرہ کی سونگھ کر استعمال کی جانے والی ویکسین کی تیاری

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…خسرہ سے متاثر ہ بچوں کواب سرنج کا درد برداشت نہیں کرنا پڑے گاکیونکہ امریکی ماہرین نے خسرہ کے علاج کے لیے ایک ایسی ویکسین تیا ر کی ہے جسے انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کرنے کے بجائے اسے سونگھ کر ہی اس کے فوائد حاصل کیے جاسکیں گے?ماہر ین کے خیال میں چونکہ خسرہ نظام تنفس کے ذریعے حملہ آور ہوتی ہے اس لیے ان کی تیا ر کی گئی چھوٹی تھیلی اور پاوڈر پر مشتمل ویکسین سونگھنے سے براہ راست پھیپھڑوں میں پہنچ کر اثر کرے گی? امریکا کی University of Colorado کے پروفیسر اور اس پر وجیکٹ کے سربراہ Robert Sieversکا کہنا ہے کہ ان کے اس پروجیکٹ کا پہلا مقصد سرنج سے چھٹکارا پانا ہے کیونکہ زیادہ تر لوگوں کو سرنج کے درد کے علاوہ بیماریوں کے منتقل ہونے کا بھی ڈر ہوتا ہے?اس ویکسین کے تیا رکرنے والے ماہر ین نےtuberculosis اورcervical cancer جیسی دوسری بیماریوں کے لیے بھی اس طر ح کی ویکسین بنانے اور سرنج سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کی امید ظاہر کی ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.