5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اب آپ صوفے کی مدد سے موبائل بھی چارج کرسکتے ہیں
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…اب صوفے صرف آرام کرنے کیلئے ہی استعمال نہیں ہونگے بلکہ اب ان میں چیزیں محفوظ بھی کی جاسکیں گی? ایک بین الاقوامی فرنیچر ساز کمپنی نے ایسے منفرد صوفے تیار کئے ہیں جن میں خصوصی کمپارٹمنٹ بنائے گئے ہیں ، ان خانوں میں نہ صرف آپ اپنی قیمتی اشیاء رکھ سکتے ہیں بلکہ یہ منفرد صوفے آپ کے موبائل اور لیپ ٹاپ کو چارج کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں? ان جدید صوفوں میں ایساپینل موجود ہے جس میں ان اشیا کو چارج کرنے کے لئے باقائدہ ساکٹ بھی موجود ہے?