5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشروبات سے بھر ے فریج میں تبدیل ہوجانے والا انوکھا لباس
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا بھر میں خواتین کو راہ چلتے ہوئے کئی مسائل کا سامنا رہتا ہے تاہم اب شاید انہیں اس پریشانی سے نجات مل جائے? جاپان کی ایک فیشن ڈیزائنر نے ایسا منفرد اسکرٹ تیار کیا ہے جسے کھولنے پر وہ ایک مشروبات سے بھرے ہوئے فریج کی شکل اختیار کرلیتا ہے? بظاہر عام اسکرٹ کی مانند نظر آنے والے اس منفرد لباس کے اندرونی حصے پر مشروبات سے بھرا ہوا فریج اس انداز میں پینٹ کیا گیا ہے جسے دیکھ کر حقیقی فریج کا گمان ہوتا ہے?