تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اس ہفتے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . اس ہفتے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں جبکہ امریکا کی ڈاؤ جونز انڈیکس میں الیکٹرانک غلطی نے انڈیکس کو ایک روز کے دوران تاریخی مندی کی جانب دھکیل دیا?وال اسٹریٹ کے ڈاؤ جونز انڈیکس میں جمعرات کے روز تقریباً1000 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور ہفتے کے اختتام پر انڈیکس10380 پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ نیسڈیک54پوائنٹس کمی کے بعد 2266 اور ایس اینڈ پی انڈیکس17 پوائنٹس کمی کے بعد1111 پوائنٹس پر بند ہوا ? امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی،یونان قرض بحران اور بیل آؤٹ پیکیج مسترد کرنے کے باعث یورپی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی، برطانیہ فرانس اور جرمنی کے انڈیکسز میں بالترتیب2.62صد،4.60 فیصد اور3.27فیصد کمی ہوئی? مندی کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھے گئے روس کی اسٹاک مارکیٹ5.55فیصد سے کمی کے بعد1370پربند ہوا،جاپانی اسٹاک مارکیٹ331پوائنٹس کمی کے بعد10365، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں213پوائنٹس اورچین کے شنگھائی انڈیکس میں51پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی? اس ہفتے بھارت کا ممبئی اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای سینسکس30انڈیکس218 پوائنٹس کمی کے بعد16769پر بند ہوا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.