5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہشت گردی کی مالی معاونت قبیح جرم ہے، شاہ عبداللہ
جنگ نیوز -
ریاض …سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے مالی مدد کرنابھی دہشتگردی کی طرح قبیح فعل اورجرم ہے?سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کے نام ایک پیغام میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ دہشت گردوں کی مالی مدد بھی دہشت گردی کی طرح بری حرکت ہے بلکہ یہ اس مقدس سرزمین پر سبوتاژ کی کوشش اور سعودی عرب کی سکیورٹی اور وسائل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے?انھوں نے کہا کہ دہشت گرد سعودی عرب کی اعتدال پسند سوچ کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں?واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بھی گزشتہ ماہ ایک فتوے میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والوں کو سزادی جانی چاہیے?