5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آتش فشانی راکھ: اسپین کے ایئر پورٹ تین روز کیلئے بند
جنگ نیوز -
میڈرڈ …آئس لینڈ کے آتش فشاں کے گرد و غبار سے یورپ اور امریکا کے درمیان پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے?اسپین آج اپنے تین ایئرپورٹ بند کررہا ہے? یورپی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آتش فشاں کی راکھ سے بننے والا گردوغبار تیزی سے جنوبی سمت بڑھ رہا ہے? جس سے امریکا اور یورپ کے درمیان پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں? جبکہ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے طویل چکر کاٹنے کی وجہ سے کئی فلائٹس تاخیر سے پہنچ رہی ہیں? راکھ کے بادل اسپین کی فضاؤں میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر آج وہاں تین ہوائی اڈے بند کردیے جائیں گے? آئرلینڈ نے اپنی فضائی حدود کی طرف بڑھتے غبار آلود بادل کی وجہ سے مغربی علاقوں کے ایئرپورٹس بند کردیے تھے تاہم صورت حال واضح ہونے کے بعد انھیں دوبارہ کھول دیا گیا?