تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

محاصل کے نظر ثانی شدہ ہد ف میں بھی 60ارب روپے کی کمی متوقع

جنگ نیوز -
کراچی…موجودہ حکومت کے لیے رواں مالی سال کانظرثانی شدہ محاصل کا ہدف بھی وصول ہونا مشکل ہوگیا ہے کیوں کہ اب مجموعی ہدف سے50 سے60 ارب روپے کمی کی توقع کی جارہی ہے?گذشتہ روز رینیو ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں محاصل کی وصولی کا جائزہ لیا گیا? اجلاس میں بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک محاصل وصولی کی مجموعی مالیت1320 سے1330 ارب روپے رہ سکتی ہے جوکہ حکومت کے نظر ثانی شدہ ہدف سے بھی20 سے30 ارب روپے کم ہوگی?موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے ملک بھر سے محاصل کی وصولی کاہدف1380 ارب روپے رکھا تھا جس کی وصولی کو مشکل دیکھتے ہوئے ہدف میں کٹوتی کرکے1350 ارب روپے کردیا گیا تھا جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے1343 ارب روپے وصول ہونے کی توقع کی جارہی تھی لیکن اب نظر ثانی شدہہدف بھی وصول ہونا مشکل لگ رہا ہے?موجودہ حکومت آئندہ مالی سال2010-11 کے لیے محاصل کی وصولی کا ہدف1650 ارب روپے تک رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.