5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی سی پی میں2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈرآج کھولا جائے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آج ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھولا جائے گا جبکہ ادارہ رواں ماہ مزید6 چھ لاکھ ٹن چینی کی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈرکھولے گا?ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ذرائع کے مطابق اب تک ٹی سی پی3 لاکھ75 ہزار ٹن چینی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کرچکا ہے جبکہ رواں ماہ2 لاکھ ٹن چینی درآمد کے لیے مزید ٹینڈر کھولیں جائیں گئے?ماہرین کے مطابق بھارت اور برازیل میں آئندہ سیزن کے دوران گنے کی بہتر فصل کی توقعات کے باعث26 جنوری2010 کے مقابلے میں چینی کی قیمت مستقبل کے سودوں میں328 ڈالر فی ٹن کی کمی واقع ہوچکی ہے اور مئی ڈلیوری کے سودے437 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئے ہیں?