5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پٹرول کی مصنوعی قلت میں ملوث50 پمپ مالکان کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوگرا نے30اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے50 پٹرول پمپس کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ گزشتہ ماہ 16 لاکھ روپے کے جرمانے میں سے6 لاکھ75 ہزار روپے وصول کئے جاچکے ہیں? آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب اوگرا کی ٹیموں نے اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، گجرات، سیال کوٹ، ایبٹ آباد، پشاور اور کراچی کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے، اس موقع پر50 پٹرول پمپس قلت اور اضافی قیمت کے مرتکب پائے گئے? ان پٹرول پمپس کی متعلقہ9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں? گزشتہ ماہ16 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے تھے ان میں سات کمپنیوں نے6 لاکھ75 ہزار روپے ادا کردیئے ہیں جبکہ ایک کمپنی نے9 لاکھ25 ہزار روپے کی ادائیگی کرنی ہے?